ایف آئی اے اسلام آباد میں بےضابطگیوں پر 9 ملازمین برخاست، 8 کی تنزلی

ایف آئی اے اسلام آباد میں بےضابطگیوں پر 9 ملازمین برخاست، 8 کی تنزلی

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد میں بےضابطگیوں پر 75 ملازمین کو محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 9 ملازمین کو نوکری سے برخاست اور 8 کی عہدے سے تنزلی کر دی گئی، 58 ملازمین کو دیگر محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عوامی شکایات اور دیگر محکمانہ معاملات میں ملازمین کو ذاتی طور پر سنا گیا۔ سزا پانے والے تمام ملازمین کو موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق متعلقہ ریکارڈ اور دستیاب مواد کے جائزے کے بعد محکمانہ سزائیں دی گئیں، احتساب کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بہتر کارکردگی پر 3 افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ادارے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور بدعنوانی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں