آزاد جموں و کشمیر: میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد جموں و کشمیر: میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 1 میرپور 1 سے اظہر صادق، ایل اے 2 میرپور 2 سے چوہدری قاسم مجید، ایل اے 3 میرپور 3 سے چوہدری یاسر سلطان اور ایل اے 4 میرپور 4 سے رخسار احمد کامیاب قرار پائے۔ 

اسی طرح ایل اے 5 بھمبر 1 سے وقار احمد نور، ایل اے 6 بھمبر 2 سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے 7 بھمبر 3 سے طارق فاروق، ایل اے 8 کوٹلی 1 سے ظفر اقبال ملک اور ایل اے 9 کوٹلی 2 سے عمیر نعیم کامیاب قرار پائے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 10 کوٹلی 3 سے محمد یاسین چوہدری، ایل اے 11 کوٹلی 4 سے محمد آصف، ایل اے 12 کوٹلی 5 سے محمد ریاست خان اور ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ایاز احمد کامیاب قرار پائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں