ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سٹی دیار خان سمیت 3 اہل کار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او طارق حبیب کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 18 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں اب تک 8 دہشتگرد ہلاک، 6زخمی ہوگئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments




