لاہور: شہری اور اس کی بیوی کو ہراساں کرنے پر 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور میں شہری اور اس کی بیوی کو ہراساں کرنے پر 2 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق 27 جولائی کی رات سوا 10 بجے بیوی کو اورنج لائن اسٹیشن لینے آیا، پولیس اہلکاروں نے ہم میاں بیوی کو روک کر زد وکوب کیا اور ہراساں کیا۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ون فائیو پر کال کرنے پر پولیس نے ایک اہلکار کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
Load/Hide Comments




