27 جولائی کو الیکشن کے نام پر فراڈ کیا گیا، بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان سے مسترد کیے گئے نواز شریف اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کشمیر نہ کشمور بنے گا نہ لاہور بنے گا۔ پاکستان میں لوٹوں کی حکومت بنی جو کشمیر کے موجودہ حالات کے ذمے دار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 جولائی کو الیکشن کے نام پر فراڈ کیا گیا، پی ٹی آئی نے بائیکاٹ اسی وجہ سے کیا کہ وہاں الیکشن کے نام پر فراڈ ہورہا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے قائدین کو وہاں جانے سے روکا گیا، اگر سیاسی لوگوں کو وہاں نہیں جانے دیں گے تو امن کیسے آئے گا؟
Load/Hide Comments




