ن لیگی ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق ملک محمد اقبال چنڑ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک محمد اقبال چنڑ بہاولپور کے حلقے این اے 168 سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔
وزیرِ اعظم کا ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک اقبال چنڑ کی وفات سے ایک مخلص عوامی رہنما سے محرومی ہوئی ہے، وہ مسلم لیگ ن کے ایک مخلص اور نظریاتی کارکن تھے اور قائد نواز شریف کے سچے اور وفادار ساتھی تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے انہیں ذاتی طور پر جاننے اور متعدد مواقع پر پنجاب میں اپنی کابینہ میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، ملک اقبال چنڑ کی وفاداری، خدمات اور وابستگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔




