سندھ کے عوام اور منتخب لوگ کہتے ہیں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہیں بننے چاہئیں، سعید غنی

سندھ کے عوام اور منتخب لوگ کہتے ہیں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہیں بننے چاہئیں، سعید غنی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام اور منتخب لوگ کہتے ہیں نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہیں بننے چاہئیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سینیٹ اور پنجاب اسمبلی نے دو نئے صوبے بنانے کی قرارداد منظور کی، اس کا مطلب ہے پنجاب کے لوگ اور منتخب لوگ نئے صوبے بنانا چاہتے ہیں تو وہاں ضرور بننے چاہئیں۔

سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے آج تک کسی الیکشن میں دھاندلی سے اقتدار حاصل نہیں کیا، 2024 کے الیکشن میں ن لیگ کو ہاری ہوئی سیٹوں پر جتوایا گیا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے دو وزاراء نے پریس کانفرنس میں سنگاپور اور کراچی پورٹ کا موازنہ کیا، انہیں یہ تک نہیں معلوم پورٹ وفاق کی ذمہ داری ہے، پورٹ پر بات کرنا اپنی حکومت کی چارج شیٹ پیش کرنا ہے۔

سعید غنی نے پنجاب کے وزراء کو کراچی آکر صحت کی سہولیات دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ این آئی سی وی ڈی میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ علاج ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں