امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکا کا ایف- 35بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ا ایف- 35بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجےکیلیفورنیا کے میرین کور ائیر اسٹیشن میں رن وے تک پہنچنے سے پہلے گر گیا۔ امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، اسے معمولی زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔حادثے کے بعد ائیرپورٹ کے فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں لگی گھاس کی آگ پر قابو پایا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں