ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 14 افغان باشندوں کی لاشیں صحرا سے برآمد

ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 14 افغان باشندوں کی لاشیں صحرا سے برآمد
ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 14 افغان باشندوں کی لاشیں صحرا سے برآمد

کراچی(نیوزڈیسک)جنوب مغربی افغانستان کے صحرا میں ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افغان باشندوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق کئی ہفتوں سے ان کی تلاش جاری تھی، یہ افراد گاڑی کے ذریعے ایران جانے کے لیے نکلے تھے تاہم راستے میں گاڑی خراب ہونے کے بعد انہوں نے پیدل سفرجاری رکھا۔رپورٹ کے مطابق صوبہ نیمروز میں ان افغان باشندوں کی تلاش اس وقت شروع ہوئی جب ان کی گاڑی کا ڈرائیور شدید پیاس اور تھکن کی حالت میں ایک گاؤں پہنچا اور مدد طلب کی۔ابتدائی طور پر 5 لاشیں ملنے کے بعد حکام نے مزید 14 افراد کی تلاش شروع کی تھی جو پیدل سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق نیمروز افغانستان کے گرم ترین اور خشک ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اس وقت درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہتا ہے۔مقامی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز 14 لاشیں ریت میں دبی ہوئی ملیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں