غزہ پر اسرائیلی حملے طبی مرکز بھی نشانہ، متعدد فلسطینی شہید، جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی تخریبی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

غزہ پر اسرائیلی حملے طبی مرکز بھی نشانہ، متعدد فلسطینی شہید، جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی تخریبی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
غزہ پر اسرائیلی حملے طبی مرکز بھی نشانہ، متعدد فلسطینی شہید، جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی تخریبی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

کراچی / بیروت (نیوز ڈیسک / نیوزایجنسیز) غزہ میں اسرائیلی حملے میں طبی مرکز بھی نشانہ بن گیاجس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ رات بھر کارروائیوں میں پانچ اسلحہ ڈپو تباہ کر د ئیے، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ موجود تھا،غزہ حکام کا کہنا تھانشانہ بننے والی عمارت میں اسپتال کا سامان اور جان بچانے والا طبی ذخیرہ رکھا گیا تھا۔اقوام متحدہ نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی تخریبی سرگرمیوں پر اظہارتشویش کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کی ان کارروائیوں سے شہری بنیادی ڈھانچے، ثقافتی ورثے اور مقامی آبادی کی اجتماعی یادداشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے ،حماس اسلحہ ڈپو تباہ کرنیکا دعویٰ،طبی مرکز بھی نشانہ،متعدد فلسطینی شہید ، اسرائیل کا کہنا تھارات بھر کارروائیوں میں پانچ اسلحہ ڈپو تباہ کر د ئیے، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ موجود تھا،غزہ حکام کا کہنا تھانشانہ بننے والی عمارت میں اسپتال کا سامان اور جان بچانے والا طبی ذخیرہ رکھا گیا تھا۔میڈیا اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور شِن بیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں رات بھر کی کارروائیوں کے دوران حماس کے پانچ اسلحہ ڈپو تباہ کر دیے گئے، جن میں ایک دیر البلح کے الاقصیٰ شہداء اسپتال کے قریب واقع تھا۔ اسرائیل نے بتایا کہ ان مقامات پر اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور ٹینک شکن ہتھیار رکھے گئے تھے، تاہم اسپتال انتظامیہ اور غزہ حکام کا کہنا ہے کہ نشانہ بننے والی عمارت میں اسپتال کا طبی سامان اور جان بچانے والا طبی ذخیرہ موجود تھا، جس میں ڈائیلاسز کے آلات بھی شامل تھے۔ دوسری جانب غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینی جوڑے پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔ادھر اقوام متحدہ نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جاری دھماکوں اور مسماری کی تخریبی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں سے شہری بنیادی ڈھانچے، ثقافتی ورثے اور مقامی آبادی کی اجتماعی یادداشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بیان اس واقعے کے ایک روز بعد سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے یونیسکو کے خطرے سے دوچار عالمی ثقافتی ورثے میں شامل بیوفورٹ قلعے کے قریب تقریباً 700 ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کرتے ہوئے مبینہ سرنگوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ لبنان کے صدر جوزف عون نے ان دھماکوں کو انتہائی خطرناک کشیدگی اور گزشتہ ماہ امریکی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں آئندہ ہفتے روم میں ہونے والے مذاکرات سے قبل استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں