کراچی: خواجہ سراؤں کا تھانے میں گھس کر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، مقدمہ درج

کراچی: خواجہ سراؤں کا تھانے میں گھس کر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، مقدمہ درج
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں خواجہ سراؤں کا تھانے میں گھس کر پتھراؤ، سیف سٹی کیمروں اور موبائل کے شیشے توڑنے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ چند روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرکے 3 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خواجہ سراؤں نے مشتعل ہو کر بڑی تعداد میں تھانے میں داخل ہو کر گالم گلوچ کرتے ہوئے کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑے، پولیس اہلکاروں نے سمجھانے کی کوشش کی تو خواجہ سراؤں نے سیف سٹی روم کے دروازے توڑے۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ منع کرنے کے باوجود مشتعل خواجہ سراؤں نے سائلین کو بھی زد و کوب کیا تھا، مقدمے میں 8 خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر گداگری ایکٹ کے تحت چند بھکاریوں کو گرفتار کیا تھا، حراست میں لینے کے دوران ایک خواجہ سرا کی ناک سے خون نکلا جسے خواجہ سراؤں نے تشدد کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں