کراچی: مختلف علاقوں سے گیس لیکج کی شکایات پر ایس ایس جی سی کا بیان سامنے آگیا

کراچی: مختلف علاقوں سے گیس لیکج کی شکایات پر ایس ایس جی سی کا بیان سامنے آگیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نئی پائپ لائن کی گزشتہ روز ٹیسٹنگ کی گئی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نئی پائپ لائن کی ٹیسٹنگ کے دوران گیس کی بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار زیادہ شامل ہوگئی، جس کے باعث مختلف علاقوں سے گیس لیکج کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سسٹم کے تمام پریشرز معمول کے مطابق ہیں اور کوئی گیس لیکج رپورٹ نہیں ہوئی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس کی بو صرف ٹیسٹنگ کے دوران کیمیکل کے اضافے سے پیدا ہوئی ہے، صارفین اطمینان کے ساتھ اپنے معمول کے کام جاری رکھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں