میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعہ میں مقتول میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو دراز سے اسلحہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے،  میر رضا کو اسلحہ نکال کر گاڑی میں رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو اسلحہ رکھنے کے بعد دوبارہ کچن میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے، سامنے آنیوالی فوٹیج میں صبح 4 بج کر 38 منٹ پر جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر میر رضا کو اکیلے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتا ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح چار بج کر نو منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی جبکہ اس کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، رضا کی لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے ٹیلی کام کمپنی سے مقتول کا فون ریکارڈ اور اس سے رابطہ رکھنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رضا نے جس ٹیکسی سے سفر کیا تھا اس کے ڈرائیور کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، ڈرائیور نے بیان میں بتایا کہ اس نے میر رضا علی کو گلستان جوہر میں اس کے کچن پر چھوڑا تھا۔

مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ رضا کا 30اگست کو گلشن اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح تھا اور رضا اپنی نئی شروع ہونے والی زندگی کے حوالے سے بہت خوش تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں