سوات میں احتجاج کے دوران پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد زخمی، اموات کا خدشہ، پولیس

سوات میں احتجاج کے دوران پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے میں اموات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ سید فدا حسین نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کبل پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فدا حسین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مقامی نوجوانوں کا احتجاج بھی جاری تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اموات کا بھی خدشہ ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات محمد عمر کا کہنا ہے کہ دھماکا کبل چوک پر ہوا، جس میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments




