6 سال سے بند بھارت چین تجارت دوبارہ شروع
لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت اور چین کے درمیان چھ سال کی طویل بندش کے بعد تقریباً 14 ہزار فٹ کی بلندی پر شاہراہ ریشم پر واقع سکم کے قدیم تاریخی ناتھو لا پاس کے ذریعے سرحدی تجارت باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہو گئی۔ افتتاحی تقریب میں سکم حکومت کے محکمہ تجارت و صنعت کی سیکرٹری کرما ڈی یوتسو نے بھارتی وفد کی نمائندگی کی اور تجارت کی بحالی کا اعلان کیا جب کہ چین کی جانب سے تبت کے سرحدی تجارتی حکام اور پیپلز لبریشن آرمی کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
Load/Hide Comments




