اسپین کے علاقہ سیوٹا میں مہاجرین کا سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی
سیوٹا(اے ایف پی)اسپین کے علاقہ سیوٹا میں مہاجرین کا سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی ، اسپین کو سفارتی بحران کا سامنا، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب،پوپ کا اظہار تشویش ،ہسپانوی وزیر اعظم نے یورپی شراکت داروں کے ردعمل کو “خود غرضانہ” قرار دے دیا،اسپین کے خودمختار علاقے سیوٹا میں مہاجرین کے بڑے پیمانے پر داخلے کے دوران کم از کم 72افراد ہلاک ہو گئے۔ سیوٹا میں مہاجرین کے اس غیر معمولی داخلے نے اسپین کے لیے ایک بین الاقوامی سفارتی بحران پیدا کر دیا ہے اور یورپی شراکت دار ممالک نے میڈرڈ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے یورپی رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں بعض یورپی ممالک کے ردعمل کو “خود غرضانہ قرار دیا۔پوپ لیو چہاردہم نے بھی اتوار اپنی روزانہ کی دعا کے دوران سیوٹا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بحران کو “فکر کے ساتھ” دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کا حل “امن، استحکام اور انصاف” کی بنیاد پر نکلے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مراکش نے ممکنہ طور پر مہاجرین کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دے کر اسپین پر سفارتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، کیونکہ حالیہ عرصے میں اسپین نے مراکش کے حریف ملک الجزائر کیساتھ اپنے تعلقات بہتر بنائے ہیں۔




