ایم ٹیگ نہ ہونے پر اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی گئی

ایم ٹیگ نہ ہونے پر اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایم ٹیگ نہ لگوانے پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کے حکم میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اگلی سماعت تک توسیع کردی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے جواب پڑھنے کے لیے وقت مانگ لیا۔ سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایم ٹیگ نہ لگوانے والی یا ایم ٹیگ اکاؤنٹ میں کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کے پچھلے حکم میں اگلی سماعت تک توسیع کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایسی تمام گاڑیوں سے جنہوں نے خود کو ایم ٹیگ میں رجسٹر نہیں کروایا، 50 فیصد اضافی ٹیکس وصول کرتی ہے۔ 

اتھارٹی کے اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں