واپڈا ملازمین اپنی مفت بجلی کی سہولت بحال کروانے میں ناکام، عدالت نے درخواست مسترد کردی
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ملازمین اپنی مفت بجلی کی سہولت بحال کروانے میں ناکام ہوگئے۔
پشاور ہائیکورٹ نے واپڈا ملازمین کی جانب سے بجلی کے مفت یونٹس کے خاتمے کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مفت بجلی واپڈا ملازمین کا قانونی حق نہیں بلکہ صرف ایک انتظامی رعایت تھی، جسے ختم کرنا حکومت کا اختیار ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ مفت بجلی کے بجائے الاؤنس دینے کا حکومتی فیصلہ بھی قانون کے دائرہ کار میں ہے۔
Load/Hide Comments




