اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں اسلام آباد میں 26 ہزار سے زائد بچے اب بھی اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی مہتاب اکبر راشدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس  میں وزارت تعلیم کے حکام نے وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد اور انہیں تعلیمی نظام میں لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 26 ہزار 834 بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جن میں 14 ہزار 13 لڑکے اور 12 ہزار 821 لڑکیاں شامل ہیں۔

بریفنگ کے مطابق وزارت تعلیم اب تک 8 ہزار 714 اسکول سے باہر بچوں کا مختلف تعلیمی اداروں میں اندراج کروا چکی ہے، جبکہ باقی بچوں کو بھی تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے وفاقی سطح پر ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسکول سے باہر بچوں کا درست ڈیٹا جمع کرنے کے لیے اسلام آباد کی تمام یونین کونسلوں میں گھر گھر سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں 36 دیہی یونین کونسلوں میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے تعاون سے سروے کیا گیا، جس کے نتیجے میں 26 ہزار 834 اسکول سے باہر بچوں کی نشاندہی کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں