گندم کی قیمت بڑھانےکی تجویز ہے، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھانے کی تجویز ہے جس پر وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ و تحقیق کے اجلاس میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ گندم کی قیمت بڑھائی گئی تو کسان زیادہ کاشت کریں گے، گندم کا ریٹ ساڑھے پانچ ہزار روپے فی من نہیں کر سکتے۔
رانا تنویر حسین نے کہا صوبوں میں گندم کی کمی پر چھاپے مارے گئے لیکن گندم نہیں مل سکی، سی سی سی نے گندم امپورٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاق گندم امپورٹ کرتا ہے تو صوبے گندم بھی لیتے ہیں اور پیسے بھی نہیں دیتے، صوبوں کو اجازت دینگے کہ وہ خود بھی گندم امپورٹ کر سکیں، باہر سے آنیوالی گندم چار ہزار تین سو روپے فی من میں پڑے گی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکار اگر کارپوریٹ فارمنگ کی طرف آئیں تو مفت کھاد اور مشینری فراہم کی جائیگی۔




