پیٹرول 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا

پیٹرول 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ 

ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 اگست کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرتا ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ 31 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 66 پیسے کی کمی کردی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں