27 سرکاری ادارے 3 مختلف مراحل میں نجکاری کے ایجنڈے میں شامل ہیں، بریفنگ

27 سرکاری ادارے 3 مختلف مراحل میں نجکاری کے ایجنڈے میں شامل ہیں، بریفنگ
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری پروگرام کے تحت طے شدہ تمام اہداف اور ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی، جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 27 سرکاری ادارے 3 مختلف مراحل میں نجکاری کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کا طریقہ کار اس طرح وضع کیا جائے کہ بینک کا زرعی شعبے میں کردار برقرار رہے، اجلاس کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی نجکاری میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزارتِ نجکاری کی مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کےلیے پیش رفت اور اہداف پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو آئیسکو، فیسکو، گیپکو کی نجکاری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ تینوں کمپنیوں کے لیے اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) مشتہر کیا جا چکا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے فیسکو کے لیے دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 7 اگست مقرر ہے۔

گیپکو کےلیے دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 اگست اور آئیسکو کے لیے 7 ستمبر 2026 مقرر ہے، ان تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے سرمایہ کاروں کے ساتھ روڈ شوز کا عمل بھی جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کے مختلف مراحل کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ وزارتیں اور ادارے باہمی رابطے سے کام کریں، زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کا طریقہ کار اس طرح وضع کیا جائے کہ بینک کا زرعی شعبے میں کردار برقرار رہے، نجکاری کے بعد بھی زرعی قرضوں اور مالی وسائل کی فراہمی پر زرعی ترقیاتی بینک کی توجہ برقرار رہے، کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے مالی وسائل تک رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے، زرعی ترقی پاکستان کی معاشی ترقی اور غذائی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں