کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو لودھراں میں حادثہ

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو لودھراں میں حادثہ پیش آیا ہے، انجن اور 2 بوگیاں اوور شوٹ ہو کر ڈی ٹریک ہو گئیں۔
لودھراں ریلوے اسٹیشن حکام کے مطابق رات ڈیڑھ بجے گیلے والے کے قریب ہزارہ ایکسپریس اوور شوٹ ہو کر ڈی ٹریک ہو گئی اور اس کا انجن اور 2 بوگیاں ڈی ٹریک ہو کر ریلوے لائن سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے ہزارہ ایکسپریس کو نیا انجن لگا کر منزلِ مقصود کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کے ڈی ٹریک ہونے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر نہیں ہوئے۔
ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کے اوورشوٹ ہونے کی وجہ انکوائری کے بعد ہی سامنے آئے گی ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔
Load/Hide Comments




