لشکری رئیسانی نے کچھی کو سبی میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی

لشکری رئیسانی نے کچھی کو سبی میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی
لشکری رئیسانی(فائل فوٹو)۔
لشکری رئیسانی(فائل فوٹو)۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ضلع کچھی کو سبی ڈویژن میں شامل کرنے کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ 

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بلوچستان کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مختلف مسائل کو اٹھایا گیا ہے جن میں اضلاع اور ڈویژنز میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ قلات ڈویژن کا نام ختم کیا گیا جس کی تاریخی حیثیت ہے، نصیر آباد ڈویژن کے اہم ترین حصے کچھی کو حکومت نے سبی کے ساتھ جوڑ دیا۔ 

لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان میں بےامنی اور مسائل کی بنیادی وجہ غلط پالیسیاں ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کے قیام سمیت تمام معاملات میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں