وزیراعظم کو مشورہ دوں گا وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں، محسن نقوی

وزیراعظم کو مشورہ دوں گا وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں، محسن نقوی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا اور اپنی آئینی مدت یعنی پانچ سال مکمل کرے گا، وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی کی جانچ تیسرے فریق سے کروائیں اور نتائج عوام کے سامنے رکھیں، تیسرے فریق کی جانچ سے پتا لگے گا کہ کون سی وزارت کتنا کام کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کابینہ میں میری حاضری 70 فیصد کے قریب ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے حکومت کو بلکل چارج شیٹ نہیں کیا، میں خود حکومت کا حصہ ہوں اپنے آپ کو بلکل چارج شیٹ نہیں کروں گا، وزیراعظم 14 سے 16 گھنٹے کام کر رہے ہیں، چیزیں بہتر ہوجائیں تو نتائج ہزار گنا بہتر ہوجائیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ماڑے نظام  میں بھی ایف بی آر کا ریونیو بڑھایا، جنگ جیتی، سفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم کو سسٹم ٹھیک ملتا تو ملک کو سو گنا تیزی سے آگے لے کر جاتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے اور وزیراعظم کے تعلقات خراب ہوجائیں، حکومت مدت پوری کرے گی، شہباز شریف پانچ سال وزیراعظم رہیں گے۔

محسن نقوی نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا کہ میں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا، ان کا شکریہ۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں