سندھ میں محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 43 ہزار روپے کر دی گئی

سندھ میں محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 43 ہزار روپے کر دی گئی
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ حکومت نے محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے کر دی، نئی اجرت کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں مہران ہائی وے پر بھاری تجارتی گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔

سندھ کابینہ کو دی گئی بریفنگ کے مطابق مجوزہ ٹول ٹیکس سے آپریشنل اخراجات کے بعد سالانہ ایک ارب 48 کروڑ روپے کی خالص آمدنی متوقع ہے۔

کابینہ نے سندھ گورنمنٹ لینڈز منیجمنٹ بل 2026 کے مسودے پر بھی غور کیا، مجوزہ بل کے تحت سرکاری اراضی کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں