پی ٹی آئی رہنما عبداللّٰہ طاہر قتل کیس، ہنی ٹریپ اور ڈون کیمرے کے استعمال کا انکشاف

پی ٹی آئی رہنما عبداللّٰہ طاہر قتل کیس، ہنی ٹریپ اور ڈون کیمرے کے استعمال کا انکشاف
پی ٹی آئی رہنما عبداللّٰہ طاہر قتل کیس، ہنی ٹریپ اور ڈون کیمرے کے استعمال کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبداللّٰہ طاہر قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس تفتیش میں ہنی ٹریپ اور ڈون کیمروں کا استعمال سامنے آگیا۔ 

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کے ڈرائیور کو خاتون کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا گیا۔ ملزمان کی ساتھی خاتون نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے عبداللّٰہ طاہر کے ڈرائیور سے رابطہ کیا تھا۔ 

اس کے مطابق واردات کے روز کلینک پہنچنے کے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال ہوئی جس میں ملزمان نے عبداللّٰہ طاہر کی کلینک میں موجودگی کی تصدیق کی۔ مقتول کی ریکی کیلئے ملزمان نے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عبداللّٰہ طاہر کو چند روز قبل گلبرگ میں قتل کردیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں