یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان ناروے میں سیمینار کا انعقاد

یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان ناروے میں سیمینار کا انعقاد
یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان ناروے میں سیمینار کا انعقاد

5 اگست 2019 کو بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی پر اوسلو (ناروے) میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن اور نارویجیئن سوسائٹی کے فرینڈز آف کشمیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض کونسلر برائے کمیونٹی ویلفیئر محمد فراز نے سر انجام دیے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، کشمیری عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم سامعین کو دکھائی گئی۔ بعد ازاں وزیراعظم اور صدر پاکستان کے پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحقاق کے موقع پر شرکاء کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان ناروے میں سیمینار کا انعقاد

سیمینار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ڈیموگرافک انجینئرنگ اور بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام کو درپیش نظامی جبر پر روشنی ڈالی گئی۔

مقررین نے کشمیریوں کی لچک اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے ان کی جائز جدوجہد، پاکستان کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان ناروے میں سیمینار کا انعقاد

تقریب سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر رابیل مصطفیٰ سومرو انچارج ڈی افیئرز محمد سلیم اللہ خان اور حاجی افضال نے خطاب کیا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج ڈی افیئرز محمد سلیم اللہ خان نے بھارت کے غیر قانونی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان ناروے میں سیمینار کا انعقاد

انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں