اویس لغاری سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

اویس لغاری سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری۔فوٹو: فائل
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں توانائی، تجارت اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ دوسری پاک ایران ٹرانسمیشن لائن پر جلد کام شروع ہوگا، 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے میں توسیع زیر غور ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ تہران میں مشترکہ کمیشن اجلاس میں پاکستانی کمپنیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا خطے میں امن و استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، گوادر کی ترقی کے لیے بلا تعطل بجلی فراہمی ناگزیر ہے، مستقبل میں ایران سے بجلی کی تجارت کی اہمیت مزید بڑھےگی۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان و ایران تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امن کوششیں قابل تحسین ہیں، پاک ایران دوطرفہ تجارت 4 ارب ڈالرتک پہنچانے کا ہدف ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں