پیٹرول کی قیمت 225 روپے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت 225 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے، جب تک قیمت 225 روپے نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ پیٹرول کی قیمیتں گرانے کا مطالبہ حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے۔
Load/Hide Comments




