وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق نائب گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشال اور وزیرِ زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اعلامیہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔
Load/Hide Comments




