میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، جسم پر تشدد کے نشانات

میر رضا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، جسم پر تشدد کے نشانات
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا  کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی، میر رضا کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس سرجن کے اٹھائے تمام 14 سوالات کا جواب ابتدائی رپورٹ میں مل گیا ہے۔ 

اس سے قبل میر رضا کی قبر کشائی کے بعد دوبارہ تدفین کردی گئی، اور پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا، میر رضا کی لاش سے مختلف نمونے حاصل کیے گئے جنہیں کیمیائی تجزیہ کیلئے بھیجا  گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ حکام نے میر رضا کے والد اور والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ کیا، میر رضا کے والد نے قبر کشائی کی کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا ہے پوسٹ مارٹم میں جو کچھ پہلے ہوا اب نہ ہو، جو بھی رپورٹ آئے گی تسلیم کریں گے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے پولیس رپورٹ پر سوالات اٹھائے تھے، جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ جو نتائج ڈاکٹر نے نکالے ہیں وہ تصویر سے میچ نہیں کرتے، میرے بھی یہی سوالات ہیں۔

ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا تھا کہ بہت کم ہوتا ہے کہ بلٹ انٹری کا زخم ایگزٹ سے بڑا ہو۔ ڈاکٹر نے جو رپورٹ دی ہے میرا اس سے اختلاف ہے، نتائج سے اتفاق نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ تصاویر اور ڈاکٹر کی رپورٹ دیکھی ہے، وہ میچ نہیں کرتی۔ زیادہ تر کیسز میں بلٹ کی ایگزٹ سائز بڑی ہوتی ہے۔ نہ ہم نے اور نہ ہی کرائم سین یونٹ نے میر رضا علی کے ہاتھ سے گن پاوڈر چیک کیا۔

ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا تھا کہ رضا علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے جوابات دینے کے بجائے مزید سوالات پیدا کر دیے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ کل پولیس ٹیم کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوگی اور اس کیس پر مزید بات چیت ہوگی۔ رضا علی کے جسم کا اوپر والا حصہ زیادہ ڈی کمپوز دکھا رہا ہے جبکہ نچلا حصہ کم ڈی کمپوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی لاش آدھی جھاڑیوں میں اور آدھی باہر ہو تو باڈی کے ڈی کمپوزیشن میں فرق ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹر نے جو رپورٹ دی ہے میرا اس سے اختلاف ہے، نتائج سے اتفاق نہیں کرتی۔ جس بارے میں بتایا گیا کہ بلٹ کی انٹری سائز ہے کیا وہ لاش کی ڈی کمپوزیشن کی وجہ سے بڑا ہوگیا ہے؟

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا تھا کہ جس جگہ رضا کی لاش ملی ہے وہاں پر خون نہ ہونے کے برابر ملا ہے۔ ایسے کیسز میں جب خون نہیں ملتا ہے اور زمین جذب کرلیتی ہے تو اس جگہ پر کھدائی بھی کرتے ہیں، سائنسی طریقے موجود ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ زمین پر کتنا خون گرا اور جذب ہوگیا۔

ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا تھا کہ کچھ سیمپل لیے گئے اور شرٹ فارنزک کےلیے بھیجی گئی ہے، ڈی آئی جی کو شرٹ کے گن شاٹ ریزیڈیو کےلیے بھی درخواست کی ہے، پتا چل سکتا ہے کہ لاش پر نشانات تشدد کے ہیں یا لاش کے ڈی کمپوز ہونے کی وجہ سے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں