میرپورخاص، لڑکی اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں نئی پیشرفت

میرپورخاص، لڑکی اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں نئی پیشرفت
میرپورخاص، لڑکی اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں نئی پیشرفت

میرپورخاص میں لڑکی اور نوجوان کی ہلاکت کےواقعے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نوجوان کا مبینہ ویڈیو بیان اور اُس کی جیب سے پولیس کو نکاح نامہ ملا ہے، جو جائزے کے بعد انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب کیس میں گرفتار 3 ملزمان کو عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق فیضان کے مبینہ ویڈیو بیان میں لڑکی کو اپنی بیوی قرار دیا گیا ہے جبکہ جیب سے مبینہ نکاح نامہ بھی ملا ہے۔

واقعے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ملزمان اسلحے سمیت گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ سے لڑکی جاں بحق اور اس کی والدہ زخمی ہوئی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق گھر کے دیگر افراد جان بچانے کےلیے اوپر کی منزل کی طرف بھاگ گئے، واپس نیچے آئے تو مرکزی ملزم کی لاش پڑی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ہم نے مرکزی ملزم کے 3 ساتھیوں کو پکڑا اور پولیس کو اطلاع دی اور اُن کو حوالے کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں