واشنگٹن میں جشن آزادی پاکستان، پاپا کی پروقار تقریب

واشنگٹن میں جشن آزادی پاکستان، پاپا کی پروقار تقریب
واشنگٹن میں جشن آزادی پاکستان، پاپا کی پروقار تقریب

واشنگٹن (زاہد اختر خانزادہ) پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن پاپا (PAPA) کے زیرِ اہتمام واشنگٹن میں امریکہ کے تاریخی 250ویں یومِ آزادی اور پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار اور یادگار مشترکہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں سفارت کاروں، سرکاری و سیاسی شخصیات، صحافیوں، پاکستانی امریکن دانشوروں، کاروباری و سماجی رہنماؤں اور پاکستانی امریکی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ تھے، جنہوں نے پاکستانی امریکی صحافتی برادری سے تفصیلی خطاب کیا۔سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر دکھائی دے رہے ہیں، تاہم اس پیش رفت پر خود اطمینان کا شکار ہونے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کے بقول موجودہ صورتحال پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ بہتر دکھائی دینے والے تعلقات کو ایک مضبوط، دیرپا اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں