آج آسمان پر 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ کیا گیا

آج آسمان پر 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ کیا گیا
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سپارکو کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آج آسمان پر 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ کیا گیا۔ 

ماہرین کے مطابق مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون طلوع آفتاب سے قبل ایک ساتھ دکھائی دیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منظر سورج نکلنے سے 45 سے 60 منٹ قبل مشرقی افق پر دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق مریخ، زحل اور مشتری کو بغیر کسی آلے کے دیکھا گیا، عطارد بھی افق کے انتہائی قریب تھا، جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی ضرورت پڑی۔

سپارکو کے ماہرین کے مطابق سیاروں کا ایک قطار میں نظر آنا محض نظر کا زاویہ ہے، خلا میں یہ سیارے ایک لائن میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ بھی آج کیا جائے گا، تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

آج رات 8 بجکر 34 منٹ پر شروع ہونے والے مکمل سورج گرہن کو ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس دوران دنیا کے چند علاقوں میں سورج غروب ہونے کے وقت مکمل گرہن کا نادر اور دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا، جو کئی برسوں بعد نصیب ہوتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں