کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر، 18 سال میں پیپلز پارٹی نے اسے یہاں تک پہنچایا ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر، 18 سال میں پیپلز پارٹی نے اسے یہاں تک پہنچایا ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، جسے 18 سال میں پیپلز پارٹی نے یہاں تک پہنچایا ہے۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو یہاں تک 18 سال سے حکمراں پیپلز پارٹی نے مقامی حکومت کا نظام ختم کر کے پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بااثر حلقوں کی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی بات ہے، نہیں معلوم کہاں جا کر رکے گی، لیکن کچھ نہ کچھ کرنا ضروری ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی مخالفت کرنے والوں کو چاہیے کہ 1 ماہ کراچی میں گزاریں، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ہر طرف پھیلے کچرے، پینے کا پانی خریدنے کی مجبوری کا تجربہ کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، مین ہولز میں گر کر بچوں کی ہلاکتوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے گندہ اور گٹر کا پانی دیکھیں۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ دیکھیں کہ تھانوں کا چکر لگانا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت نامے کا حصول کیسا ہوتا ہے؟ تب انہیں سمجھ آئے گی کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کراچی میں زندگی گزارنا کیسا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں