سندھ: 6 اضلاع کے اسکولوں میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈننس سسٹم کا آغاز
سندھ کے چھ اضلاع کے اسکولوں میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈننس سسٹم کا نفاذ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے کراچی سے صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق سسٹم کا چھ اضلاع میں آج سے آزمائشی آغاز کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پہلے روز کچھ ٹیکنیکل مسائل کے باعث شکایات موصول ہوئیں، محض کچھ شکایات کو غیر حاضر ملازمین نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق سسٹم کو آزمائشی نتائج اور تجربات کی بنیاد پر مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔ سسٹم کی معطلی سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں۔
Load/Hide Comments




