سندھ میں 6220 اسکولز کی عمارتیں مخدوش اور خطرناک قرار، طلبا کو منتقل کرنے کا فیصلہ

سندھ میں محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ونگ نے 6220 اسکولز کو مخدوش اور خطرناک قرار دے دیا، مون سون میں مخدوش عمارتوں کے اسکولوں کے طلبا کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
طلبا کا اسکولوں سے منتقلی سے متعلقہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سندھ بھر میں مخدوش اور خستہ حال اسکولوں کے طلبا کو قریبی اسکولوں میں بھیجا جائے گا۔
سندھ کے30 اضلاع میں مخدوش اور جزوی خستہ اسکولز کی فہرست ڈپٹی کمشنرز کو موصول ہوگئی، ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے متبادل انتظامات اور اسکولز خالی کروائے جائیں۔
بدین، میرپور خاص، تھرپارکر میں خطرناک اسکولز کی تعداد زیادہ ہے، ڈپٹی کمشنرز نے محکمہ تعلیم حکام کی مشاورت سے اسکولز کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments




