سیاسی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، محمود اچکزئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، پاکستان کو تباہ کرنے میں سب نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے، چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ آزاد ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک جس طرح چلا یاجا رہا ہے آپ سب کے سامنے ہے، ایک مقبول لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ دھاندلی کی گئی۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ پاک افواج کے جوان بھی ہمارے ہیں ہم ان کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی ایک کرن نظر آئی تھی لیکن رات کے اندھیرے میں کس نے کیا کیا؟ رات کو میڈیا نے بتایا کہ بانی کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تو ہم خوش ہوئے، یہ کون لوگ ہیں جو رات کے اندھیرے میں اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں