بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کے احکامات کو چیلنج کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کے احکامات کو چیلنج کردیا گیا

سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے خلاف نظر ثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی گئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست کی جلد سماعت کی جائے۔

نظر ثانی پٹیشن میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر نظر ثانی، ترمیم اور اسے واپس لینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کرنے کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں میڈیکل پینل کے ذریعے طبی معائنے و علاج سے متعلق احکامات بھی چیلنج کیے گئے۔

درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ریویو پٹیشن میں کی گئی، جس میں کہا گیا کہ معاملہ صرف طبی سہولیات کا نہیں بلکہ قانونی و آئینی دائرہ اختیار سے متعلق بھی ہے۔

ریویو پٹیشن میں 27ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں، آرٹیکل 175(2) اور جیل قوانین سے متعلق بھی قانونی سوالات اٹھائے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم وقت کی پابندی پر مبنی تھا، اس لیے معاملے کی فوری سماعت ضروری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں