جمہوری ادارے میں اقلیت اپنا موقف اکثریت پر مسلط نہیں کرسکتی، پاکستان بار کونسل

جمہوری ادارے میں اقلیت اپنا موقف اکثریت پر مسلط نہیں کرسکتی، پاکستان بار کونسل

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ جمہوری ادارے میں اقلیت اپنا موقف اکثریت پر مسلط نہیں کرسکتی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وائس چیئرمین نے کہا کہ کونسل کے 23 میں سے صرف 8 ارکان کا بیان انفرادی خیال ہے، یہ اجتماعی موقف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری ادارے میں اقلیت اپنا مؤقف اکثریت پر مسلط نہیں کر سکتی، پاکستان بار کونسل کو سیاسی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں سے بالا رہنا چاہیے۔

وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ اور بار کے پلیٹ فارمز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے چاہئیں، پاکستان بار کونسل 8 ارکان کے بیانات کی مذمت اور لاتعلقی کرتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ بار کابیان بھی قابل مذمت ہے، بیانات بار کونسل کے اجتماعی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں