23 سال پہلے آئی ٹی منسٹر، 21 سال پہلے میئر کراچی بنا، مصطفیٰ کمال

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 23 سال پہلے آئی ٹی منسٹر اور21 سال پہلے میئر کراچی بنا، کراچی سے تشدد کی سیاست کو ختم کیا۔ 

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس طاقت کے خلاف بولا جو اختلاف پر جان لیتے تھے۔ 

انھوں نے کہا کہ مردم شماری میں ہمیں صحیح شمار نہیں کیا گیا، این ایف سی میں کراچی کا حصہ اس سال 800 ارب روپے بنتا ہے، ہمارا موجودہ نظام پورے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ 

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ شہر میں پینے کا پانی آتا نہیں سیوریج کا پانی جاتا نہیں، اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر پہنچنے کا نظام نہیں، 22 ہزار ارب خرچ کرنے کے بعد شہر رہائش کی خراب ترین فہرست میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پرانی ایم کیو ایم ہوتی تو گل پلازہ کا الزام ہم پر لگتا، ہم نے انتظامی یونٹ کی بات کی، سب تائید کر رہے ہیں، پرانی ایم کیو ایم ہوتی تو اس تجویز کو بیرونی سازش کہا جاتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں