اسلام آباد: اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی دستے تعینات

اسلام آباد: اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی دستے تعینات

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے خصوصی دستے تعینات کردیے گئے۔ 

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 450 سے زائد کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کالے شیشوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ 

سی ٹی او کائنات اظہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس قانون کی یکساں اور بلاامتیاز عملداری یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ترجیح ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں