حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو یہ ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون نہیں بنایا جائے گا، حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو یہ ان کی کوتاہی ہے۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اکابرین نے سیاسی جدوجہد کی تعلیمات دی ہیں، آج بھی ہم ان تعلیمات پر عمل کے محتاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی طاقت ملک اور ریاست کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں۔

اس دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال برصغیر کی صورتحال سے مختلف نہیں۔ ہماری آواز دبانے کےلیے ہر حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے انہیں ہمارے سامنے لایا جاتا ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں