مقتولہ ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے والد، بھائی اور چچا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ قتل کیس میں عدالت نے مقدمے میں نامزد مقتولہ کے والد، بھائی اور چچا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ محمد آصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں گرفتار 2 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ 14 اگست کو قتل ہونیوالی ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کے الزام میں پولیس نے 22 اگست کو مقتولہ کے والد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولہ کو والد اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر عائشہ کے قتل میں اس کے کزن بھی ملوث ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں