وزیراعظم کا موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف – فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا جبکہ حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی پزیرائی کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ریٹنگ ایجنسیوں کا پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری اس کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے۔ حکومت کی مسلسل محنت اور اصلاحات کے نتیجے میں عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کریں گے۔ ہماری منزل پاکستان کو ایک مضبوط، خودکفیل اور پائیدار معیشت بنانا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں