اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی طرز کے ریلیف کیلئے 3 قیدیوں کی درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرائیویٹ اسپتال میں علاج کےلیے بانی پی ٹی آئی کی طرح کے ریلیف کے لیے 3 قیدیوں نے درخواست دائر کردی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد نے اس معاملے پر جیل حکام سے 27 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے درخواست گزار قیدیوں کی میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں۔
جسٹس محمد آصف نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں فریقین سے آئندہ سماعت سے قبل پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
دائر درخواست میں قیدیوں نے علاج کےلیے شفاء انٹرنیشنل یا قائداعظم اسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔
Load/Hide Comments




