ہری پور: مبینہ زیادتی اور قتل کیس، ایک اور ملزم گرفتار، تعداد 4 ہوگئی

ہری پور میں مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیع اللہ کے مطابق اس گرفتاری کے بعد مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 10سال کے بچہ کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کی گئی۔ گرفتار بچے کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ڈی پی او شفیع اللہ کے مطابق 10سالہ ملزم مقتولہ کا محلے دارتھا۔ بچی سے زیادتی اور قتل کیس سے متعلق جےآئی ٹی تشکیل دی ہے۔
Load/Hide Comments




