اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندی کا شیڈول تبدیل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دارالحکومت اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندی کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقوں اور یوسیز کی حتمی اشاعت اب 14 اکتوبر کو ہوگی، پہلے یہ عمل 13 اکتوبر کو ہونا تھا۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقوں اور یونین کونسلز کی ابتدائی اشاعت 27 اگست کو کی جائے گی، اعتراضات حلقہ بندی اتھارٹی کے سامنے 28 اگست سے 17 ستمبر تک جمع کرائی جائیں گے۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹی اعتراضات 2 اکتوبر تک نمٹائے گی، حلقہ بندی اتھارٹیز 9 اکتوبر تک حلقہ بندی کمیٹی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 اکتوبر کو کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں