پمز اسپتال واقعہ، وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیرِ اعظم نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی جو بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسپتال حکام نے کہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں